Ziyarat Arbaeen Urdu زیارت اربعین

Ziyarat Arbaeen Urdu زیارت اربعین Free App

Rated 4.80/5 (5) —  Free Android application by Zawar Reza Hussain Alhussaini

Advertisements

About Ziyarat Arbaeen Urdu زیارت اربعین

بیسویں صفر کا دن یہ امام حسین- کے چہلم کا دن ہے، بقول شیخین، امام حسین -کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی، اسی دن جابر بن عبداللہ انصاری حضرت امام حسین- کی زیارت کیلئے کربلا معلی پہنچے اور یہ بزرگ حضرت امام حسین- کے اولین زائر ہیں، آج کے دن حضرت امام حسین- کی زیارت کرنا مستحب ہے، حضرت امام حسن عسکری - سے روایت ہوئی ہے کہ مومن کی پانچ علامتیں ہیں، ﴿1﴾رات دن میں اکاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ ادا کرنا، ﴿2﴾زیارت اربعین پڑھنا ﴿3﴾دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا، ﴿4﴾سجدے میں پیشانی خاک پر رکھنا، ﴿5﴾اور نماز میں بہ آواز بلند بِسْمِ اﷲِ الرَحْمنِ الرَحیمْ پڑھنا،

مستحبی اعمال میں سےدو عمل ایسے ہیں که جن کا جلوه سارے مستحبی اعمال سے بہت زیادہ ہیں ، پہلا نماز شب اور دوسرا زیارت امام حسین علیه‌السلام. ان دو اعمال میں سے زیارت امام حسین علیه‌السلام کی فضیلت نماز شب سے بھی زیادہ ہے اس حد تک کہ روایات میں ھمارے سارے عباداتوں کے ثواب اور خیر وبرکت کا دار ومدار امام حسین علیہ سلام کے زیارت پر ہی ہے، جن ایام خاص میں خداوند عالم کے رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں کیلیے کھل جاتے ہیں، جیسے کہ لیلة القدر یا شب نیمه شعبان. یا بعض دن جیسے کہ روز عرفه یا دوسرے خاص دن.

امام صادق علیه‌السلام کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا: کہ ہم توکربلا نہیں جاسکے مولا ہم کیا کریں؟



امام صادق علیہ سلام نے فرمایا: اربعین کے دن کیا کرتے ہو؟ کہا کہ: میرا دل قبر امام حسین علیہ سلام کی طرف متوجہ ہوتا ہے.، اسکے بعد امام صادق علیہ سلام نےاسکو زیارت اربعین سکھایی اور فرمایا: حتی اگر دور سے بھی یہ زیارت پڑھوگے خداوند عالم اپنے فرشتوں کو اربعین کے دن صبح سویرے سے لیکر غروب تک زمین پہ بھیجتا ہے اور اس کائنات پر دنیا کے جس کونے سے بهی جو شخص یہ کلمات جو میں تمھیں سکھارہاہوں(یعنی زیارت اربعین) دل سے پڑھیں ملائکے آتے ہیں اور زیارت کے کلمات کو لے کے غروب تک سیدالشهدا علیه‌السلام کے پاس لے جاتے ہیں اورحضرت سیدالشهدا علیه‌السلام ملائکوں کو حکم دیتے ہیں کہ لکھ لو کہ فلاں شخص یہاں آئے تھے اور زیارت کی. امام صادق علیه‌السلام آگے فرماتے ہیں: خفہ نہ ہونا کہ تم کربلا نہیں گئے اس دن دل سے کربلا کو یاد کرو اور کربلا کے غم کو یاد کرنا یعنی تم کربلا میںہی ہو، دل سے ایک فریاد تو کرسکتےہو؟ ہوسکتاہے تمھارے اس ایک آه اور ایک فریاد کی ثواب زیارت سے زیادہ ہو.

How to Download / Install

Download and install Ziyarat Arbaeen Urdu زیارت اربعین version 1.0 on your Android device!
Downloaded 100+ times, content rating: Everyone
Android package: com.baloot.ziaratearbaeen, download Ziyarat Arbaeen Urdu زیارت اربعین.apk

All Application Badges

Free
downl.
Android
2.2+
For everyone
Android app

What are users saying about Ziyarat Arbaeen Urdu زیارت اربعین

A70%
by A####:

Great awesome app for Momneen.

U70%
by U####:

Jazak Allah

U70%
by U####:

Mola kavish qabool farmayn

N70%
by N####:

loved it